مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے طوفان الاقصی کا ایک سال مکمل ہونے کی مناسبت سے کہا ہے کہ مقاومت کی حمایت ایران کی پالیسی میں شامل ہے جس سے کسی بھی طور پر عقب نشینی نہیں کی جائے گی۔ اگر مذاکرات کریں تو صہیونی جرائم کو روکنے کے لئے کرنا چاہئے۔
انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں جاری کشیدگی میں اضافے کا خواہاں نہیں ہے تاہم جنگ سے ہم نہیں ڈرتے ہیں۔ ہماری مسلح افواج ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔
عراقچی نے کہا کہ ہماری پالیسی کشیدگی میں کمی اور قابل قبول جنگ بندی ہے۔ اس حوالے سے او آئی سی اور عرب لیگ سے بھی رابطے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بحرین کے علاوہ تمام ممالک سے ہمارا رابطہ ہے۔ بحرین سے تعلقات منقطع ہونے کے باوجود گذشتہ تین مہینوں کے دوران بحرینی وزیرخارجہ نے تین مرتبہ ایران کا سفر کیا ہے۔ ہمیں خطے کے مسائل حل کرنے کے لئے باہمی روابط برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ